اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے عدالتیں بے بس،لاڈلہ صاحب کو کوئی سوال نہیں پوچھتا،پی ٹی آئی ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان میں ایک شخص کیلئے وی آئی پی قانون ہے، دیگر لوگوں کیساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ ہم سب کے کیا گناہ تھے، سالوں اور مہینوں جیلوں میںگلنا پڑا، لاڈلہ صاحب کو کوئی سوال نہیں پوچھتا، عدالتیں عمران خان کے آگے بے بس نظر آتی ہیں، عدالت کے دروازے توڑے گئے کسی نے نوٹس نہیں لیا، طرز عمل کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی،ہر پاکستانی شہری کیلئے عدالت کو رات 8بجے تک کھلا رہنا چاہیے، عدلیہ نے عمران نیازی صاحب کیلئے فراخدلی کا مظاہرہ کیا، ہر پاکستانی شہری فراخدلی کا حقدار ہے،احسن اقبال نے مزید کہاجب بھی پاکستان کی گاڑی چلنے لگتی ہے، نیازی صاحب ملک کے اندر لاقانونیت،سیاسی عدم استحکام کیوں پیدا کردیتے ہیں؟عمران خان نیازی نے 2013 اور 2018میں فاشست رویوں کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن میں بیٹھ کر کوئی تعمیری کام نہیں کیا، عمران نیازی اپنے اپوزیشن دور میں فساد پھیلاتے رہے،2اسمبلیاں پورا نظام گرانے کیلئے توڑی گئیں،ریاست تماشے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔
دریں اثنا وائس چانسلرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے یونیوسٹیاں انسانی وسائل پیدا کرتی ہیں ،چوتھے صنعتی زون میں داخل ہورہے ہیں ،تھری جی فور جی و سمارٹ فون کا زمانہ ہے ،بدقسمتی سے سکولوں اور یونیورسٹیوں نے 50سال پرانے طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔
ترقی یافتہ ملکوں میں جدت لائی گئی ،یونیورسٹیز میں بہتری کےلئے 7نکاتی اصلاحاتی پروگرام اپنالیا ، نوجوانوں کو ایچ ای سی تک آسان رسائی دی جارہی ہے،12سے 15 یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر نے کے اقدامات کئے ،یونیوسٹیوں میں تحقیق و جدت پر توجہ مرکوز کرنی ہے،صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















