پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میںمفت آٹے کی فراہمی شروع،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں خصوصی رمضان پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا،25شعبان سے 25رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے 3تھیلے ملیں گے ۔