کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل چاہتے ،بھارت مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول بنائے:بلاول بھٹو
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا ہوگا،افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کیلئے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے،افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کیلئے ماحول سازگار بنائے۔



















