لاہور (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، جو حرکتیں چار پانچ دن سے ہو رہی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے سیاہ کو سفید کرنے والے سہولت کار موجود تھے، جو کچھ 2014ءسے ہو رہا ہے وہ آج سہولت کار نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آرہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آصف سعید کھوسہ کے کہنے پر پاناما کی درخواست عدالت لایا۔
سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، سب نے زمان پارک میں دیکھ لیا: مریم نواز



















