اسلام آباد(بیورورپورٹ)امریکی محکمہ خارجہ میں توانائی وسائل بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری جیفری پیاٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان امریکہ انرجی سکیورٹی ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تا کہ متبادل توانائی کی طرف منتقلی میں مدد ملے۔
اسسٹنٹ سیکرٹری نے قابل تجدید توانائی پالیسی پر پاکستان کی تعریف کی، وزیراعظم نے پاکستان ، امریکہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، صحت، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں جاری مذاکرات و تعاون کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اقتصادی ترقی، توانائی کی حفاظت، سیلاب سے بحالی کی طویل مدتی کوششوں میں شراکت داری، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر اسعد محمود،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی بھی ملے،ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















