اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے عمران نیازی کچھ بھی کرلے گرفتاری سے بچ نہیں سکتا،پٹرول بم پھینکنے اور غلیل چلانے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی،تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاگرفتاری سے بچا نہیں جا سکتا آج نہیں تو کل ہونی ہے۔
نہیں چاہتے کوئی جانی نقصان ہو، پٹرول بم پھینکنے، غلیل چلانے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کوایک ایک پائی ادا کرنا ہو گی،عطا تارڑ نے مزید کہاعمران خان لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں، عمران خان نے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا، بلیک مارکیٹ میں بیچے۔
تحائف لےکر فرح گوگی بیرون ملک جاتی تھی،نیازی گرفتاری سے ڈرتا ہے، پولیس افسروں پر حملے کیے گئے، حملوں میں گلگت بلتستان سے آئی پولیس کا بھی کردار ہے،اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا اسلحہ موجود نہیں تھا، ملزم اپنے لیے خصوصی رعایت چاہتا ہے، آج کے بعد کوئی دہشتگرد، ڈاکو کسی وارنٹ گرفتاری کو نہیں مانے گا،یاسمین راشد کی آڈیو سامنے آنے کے بعد واضح ہوگیا ان کا خون خرابے کا ارادہ تھا۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















