حالات عمران بدل سکتے ہیں نہ نواز،منظم اصلاحات کرنا ہوں گی،مفتاح اسماعیل

کراچی(بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حالات عمران خان بدل سکتے ہیں نہ نوازشریف،نظام کی بہتری کیلئے منظم اصلاحات کرنا ہوں گی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انٹرویو میں کہاعمران خان حالات بدل سکتے ہیں اور نہ نواز شریف جب تک ملک میں منظم اصلاحات نہیں لائی جاتیں تب تک کوئی سیاسی رہنما نظام کو بہتر نہیں کر سکتا،ن لیگ انتخابات میں کلین سویپ نہیں کرے گی،پاکستانیوں کے پاس چاہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں، پارٹی قائد نواز شریف ہوں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں یا مارشل لا سمیت کوئی بھی ہو، نظام تب تک نہیں بدلے گا جب تک تبدیلی نہیں کریں گے،مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت کا حصہ ہوں نہ رابطے ہیں،اب انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لوں گا،سیمینارز کے بعد سوچوں گازندگی میں آگے کیا کرنا ہے،سابق وزیر خزانہ نے مزید کہاریکارڈ توڑ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں، ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستانی اپنی قوت خرید کھو رہے ہیں،پیپلز پارٹی پنجاب میں نمایاں نہیںتاہم بعض نشستوں پر جیتنے والے کچھ رہنما اپنی ساکھ و نام کی وجہ سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔