اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کے مارچ کو ”برگر مارچ“ قرار دیتے ہوئے کہاہے فتنہ خان نے اپنے فتنے کو بھی اجاگر کرنا مناسب سمجھا، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، لاہور میں عمرانی فتنے نے برگر مارچ کا اعلان کیا ، ایک طرف عمران خان کی ٹانگ پر پلستر اور دوسری طرف احتجاج کر رہے ہیں۔
نیازی کسی قیمت پر فتنہ گری سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے مزید کہالاہور میں عورت مارچ ہو رہا ہے،مخالفت میں حیا مارچ کا بھی پروگرام ہے ایسی صورتحال میں لاہور میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کے مارچ کو ''برگر مارچ'' قرار دیتے ہوئے کہا ہے عدلیہ کے فیصلوں کا بے پناہ احترام ہے لیکن غیرجانبداری پر اب سوال اٹھ رہے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاعورت،حیا مارچ کے موقع پرفتنہ خان نے اپنے فتنے کو بھی اجاگر کرنا مناسب سمجھا، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا، لاہور میں عمرانی فتنے نے برگر مارچ کا اعلان کیا ایک طرف عمران خان کی ٹانگ پر پلستر اور دوسری طرف احتجاج کر رہے ہیں، نیازی کسی قیمت پر فتنہ گری سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی،عمران خان صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، نیازی کومعلوم ہے اپنے خلاف 3 کیسز میں دفاع کیلئے پاس کچھ نہیں، عدالتیں عمران خان سے جواب مانگ رہی ہیں، ریلیف بنتا ہو یا نہ بنتا ہو آپ کو ریلیف مل جاتا ہے، آپ بہانہ تراشتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہونا چاہتے،امید ہے عمران خان 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے، 13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائیگا، عمران خان کیساتھ عدالت کی مزید مہربانی سوال اٹھائے گی،فرح گوگی، عمران خان اور اہلیہ کی فرنٹ مین ہیں، فرح گوگی 12 ارب لیکر باہر بیٹھی ہے ،نیب میں ریکارڈ موجود ہے، عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا ،عمران خان اپنے انجام کو پہنچے گا تو ملک بہتری کی طرف جائے گا،نیازی کے تمام بہانے ختم ہوگئے لیکن اب اگر عمران خان کیساتھ شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال اٹھے گا،رانا ثنا نے واضح کیا سسٹم میں ایسے لوگ نہیں جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری سے روکا ہو لیکن ہرچیز کے پیچھے حکمت عملی ہوتی ہے اور یہی سمجھیں ابھی ہمیں یہی مقصود ہے، جب پکڑنا مقصود ہوا پکڑا جائے گا۔
پی ٹی آئی ''برگر مارچ''نیازی کسی قیمت پر فتنہ گری سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،رانا ثنا



















