اخبار فروش یونین کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس عام

لاہور (نمائندہ خصوصی) اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کاسالانہ اجلاس اخبار مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کاایجنڈا درج ذیل تھا۔یونین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ، یونین فنڈ کاآمدن اور اخراجات کاحساب، نئی ووٹرلسٹ کی منظوری دی گئی

اجلاس کی صدارت صدر یونین چوہدری مشتاق علی نے کی جس میں سینئر نائب صدر ملک امتیاز احمد،نائب صدر سجاد عظیم،جنرل سیکرٹری رانا یامین ، جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ بابر،سیکرٹری اطلاعات ونشریات شیخ عمر یاسین، آفس سیکرٹری سید عارف حسین، فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد،چیئرمین عاشق علی اور مجلس عاملہ کے ممبران نے شرکت۔اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اور نعت رسول پیش کی گئی۔سابق تاحیات صدر چوہدری رشید احمد،سابق صدر چوہدری نذیر احمد اور دیگر اخبار فروش مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔دعا آغا امجد علی نے کرائی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا یامین نے یونین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد نے آمدن اور اخراجات کاحساب پیش کیا۔اجلاس سے چیئرمین چوہدری عاشق علی،حاجی نذیر الدین، ملک ذیشان احمد، طارق حنیف، جاوید بابر، طارق اقبال، چوہدری خلیق نذیر، سید ماجد علی نقوی، انور حسین، سلیم سلہری، عمر خان، حسین بدر، چوہدری بلال احمد، چوہدری مشتاق علی، ملک امتیاز احمد،رانا یامین، سیف اللہ بابر، شیخ عمر یاسین، سید عارف حسین اور ملک تنویر احمد نے بھی اپنے خطاب میں یونین کی کارکردگی کو سراہا۔