ملتان،وہاڑی(بیورورپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے عمران سے بات ناممکن،ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے،ملک ہے پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں، 10 مرتبہ جاپان دیوالیہ ہوا پھر کم بیک کیا، معاشی مشکلات کے باوجود اقتدار میں آکر ملک بچایا۔
وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاعمران خان کو گھر نہ بھیجتے تو ملک بیچ دیتا، سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں کیونکہ وہ خود کہتا ہے یوٹرن غلط نہیں،لکھنے و بولنے میں بہت سے سوالات ہیں، معلوم تھا مشکلات ہیں ،عمران خان کو کئی کاموں سے روکنا تھا ورنہ ملک بیچ دیتا، بلاول جوان ہے ،غصہ جلدی آ جاتا ہے، میںغصہ پینے کاعادی ہوں،سیاستدان سے بات ہو سکتی ہے۔
عمران خان اور تحریک انصاف سے کیا بات کروں جو یوٹرن پر یقین رکھتے ہےں،سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا عمران خان کو کس ایشو میں گرفتار کرنا ہے یا نہیں کرنا وزیر داخلہ کا اپنا کام ہے، الیکشن کا ماحول ابھی بنے گا پھرسیاسی فیصلے کریں گے۔
سوچ کہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں گے، مردم شماری پر بلاول کو سندھ کی حد تک اعتراضات ہیں، پی ڈی ایم نہیں حکومت کا حصہ ہیں،سیاست میں انسان کو جفاکشی کرنی پڑتی ہے، جیل کاٹنی پڑتی ہے اور عمران خان عادی نہیں جس طرح پوری قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح عدلیہ کو درست کرنے کی کوشش کرینگے۔
عمران سے بات ناممکن،ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے،زرداری



















