کراچی (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیاہے ڈیجیٹل مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو حصہ نہیں بنیں گے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاخط لکھ کر وفاق پر واضح کردیاڈیجیٹل مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو حصہ نہیں بنیں گے۔
ملک میں مردم شماری چل رہی ہے، ایک ہفتے خود سے رجسٹر کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ، عوام سے کہوں گا خود سے رجسٹر کریں، تمام سیاسی جماعتیں عوام سے رجسٹریشن کرائیں،2017 میں کہا تھا سندھ کی آبادی 7 کروڑ سے کم نہیں، 2015 میں ساڑھے 6کروڑ آبادی تھی۔
کوئی شخص اپنا ڈیٹا دیتا ہے تو کوئی کاپی یا رسید تک نہیں مل رہی، برداشت نہیں کریں گے صوبے کو کم گنا جائے،25 ایکڑ کے کاشت کاروں کو بیج کی مد میں 5000 روپے فی ایکڑ دے رہے ہیں، 5000 روپے صرف ہاریوں کیلئے ہیں۔
ڈیجیٹل مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ



















