اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماءفواد چودھری نے آڈیو لیک کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا جو آڈیو لیک کررہے ہیں پہلے ان پر ایکشن ہونا چاہیے کیونکہ جب آڈیو لیک کرنے والوں پر ایکشن ہوگا تو اس کے بعد آگے معاملات دیکھے جائیں گے،انہوں نے مزید کہا صوبائی اسمبلیاں بحال کرنی ہیں تو پہلے آئین کو ہی ختم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جو اختیارہے پہلے اسے کالعدم قراردینا ہوگا، ممبران صوبائی اسمبلی نے یہ جانتے ہوئے ووٹ دیا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اسمبلیاں تحلیل ہونے کا جانتے ہوئے ووٹ دینے سے بڑا جمہوری عمل کیا ہوگا، اگر اسمبلیاں دوبارہ بحال ہوتی ہیں تو دوبارہ تحلیل کردی جائیں گی۔
آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے:فواد چودھری کا مطالبہ



















