ہم نے ہڑتال کی حمایت نہیں کی، دکانیں زبردستی بند کروائی گئیں: تاجر رہنما

لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ، شہر لاہور کی متعدد مارکیٹےوںکے کھلنے اور بند ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔ نیو انار کلی ، پرانی انار کلی ،جین مندر اردو بازار ہال روڈ کے اطراف کی دکانوں بند رہی۔ تحریک لبیک پاکستان کا کارکن موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کشت بھی کرتے رہے۔ مارکیٹوں کی زبردستی بند کروانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر رہنما خالد پرویز، برانڈتھ روڈ کے صدر آغا ذوالفقار، ہال روڈ کے محمد اعظم، حاجی نواز پپو،انارکلی بازار کے اشرف بھٹی، نعیم خان والٹن کے تاجر رہنما میاں سلیم نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہڑتال کی حمایت نہیں کی، دکانیں زبردستی بند کروائی گئیں، عابد مارکیٹ، حفیظ سینٹر کھلا رہا۔ حفیظ سینٹر کے سینئر نائب صدر راجہ جاوید نے کہا کہ حفیظ سینٹر روٹین کے مطابق کھلا، ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ بھی کھلا ہے۔ فیروز پور روڈ کے تاجر رہنما محبوب سرکی نے بھی دکانیں زبردستی بند کروانے کا گلہ کیا۔ انار کلی کے قریب واقع بنک بھی بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھااس کے علاوہ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق سڑکوں پر کم دکھائی دی جبکہ روڈ کے اطراف میں معمول کے مطابق کھڑے ہونے والے ریڑی بان بھی منظر عام سے غائب رہے۔