چونیاں: تجاوزات کی بھرمار،مین روڈ پر قبضہ مافیا کا راج

چونیاں (تحصیل رپورٹر) ناجائز تجاوزات کی بھرمار، دکاندار ریڑھی،اسٹال لگانے والوں سے کرایہ اورمیونسپل کمیٹی کا عملہ ماہانہ اور ہفتہ لینے میں مصروف،سروس روڈ،فٹ پاتھ اور مین روڑ پر قبضہ مافیا کا راج، مریضوں،طلباءو طالبات اور پیدل راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا،اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے مستقل بنیادوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرائیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں تقریباً عرصہ چالیس سال سے ناجائز تجاوزات کا مسئلہ جوں کا توں ہے ۔
سیاسی لوگ اور کرپٹ افسران ناجائز تجاوزات کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے راہگیر،مسافر،طلباءو طالبات اور دیگر عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا رہتا ہے ہر دکاندار نے خاص کر چوک الہ آباد، دیپالپوروڑ،کنگن پور روڈ اور قصور روڑ پر اپنی دکانوں کے آگئے دو دو تین تین ریڑھیاں،اسٹال اور کا¶نٹر لگا رکھے ہیں جبکہ مین روڑ پر غیر قانونی اڈا مالکان نے قبضہ جما رکھا ہے جس سے وہ ماہنامہ یا روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ مبینہ طور پر چیف آفیسر الہ آباد کی ملی بھگت سے تمام دکانداروں سے ہفتہ اور ماہانہ منتھلی وصول کرنے میں مصروف ہے،دیپالپورروڑ اور قصور روڑ پر عرصہ دس سال سے فٹ پاتھ اور سروس روڈقائم ہیں جس پر دکانداروں نے مکمل طور پر قبضہ کر رکھا ہے ۔
مقامی شہریوں آصف جلال خاں،رانا سمیع اللہ،حاجی شفیق،چوہدری اعجاز احمد،حافظ نوید الحسن و دیگر نے ڈی سی قصور اور اے سی چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک الہ آباد اور دیگر روڑز پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہو۔