بڑھتی مہنگائی کی شرح سے عوام پریشانی کا شکار ہیں، عمر قرےشی

لاہور(کامرس رپورٹر) اےم اےم عالم روڈ کے جنرل سےکرٹری عمر قرےشی نے کہا ہے کہ منی بجٹ ،پٹرول اور سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں سے مہنگائی کی شرح42فیصد تک پہنچنے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح42.38فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ہر آنے والے دن مزید اضافہ ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے اگرچہ 170ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا ہے لیکن اصل میں یہ بجٹ 170ارب روپے سے بھی زیادہ کا ثابت ہوگا۔
، صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے 8ماہ میں عوام سے600ارب روپے وصول کئے جائیں گے جبکہ سیلز ٹیکس میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور حکومت کو اس مد میں 8میں400ارب سے زائد وصولی ہوگی ۔
انہوںنے کہا کہ منی بجٹ کے نام پر عوام پر لارج بجٹ نافذ کردیا گیا انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد 34سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح42.38فیصد تک پہنچ گئی جس سے غریب اور سفید پوش عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پٹرول اور سیلز ٹیکس میں اضافہ سے اشیاءضروریہ گھی تیل، چینی، آٹا سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔