آل پاکستان سنی کانفرنس، کسی کو اپنے عقائد میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے: اشرف آصف جلالی

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مینارِ پاکستان لاہور کے وسیع و عریض گراو¿نڈ میں تاریخی ”آل پاکستان سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں قافلوں نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے ہزاروں علماءو مشائخ اور ائمہ و خطباءکانفرنس کی رونق بنے۔ آل پاکستان سنی کانفرنس کے تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ عقائد اہل سنت کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔ عقائد اہل سنت میںکسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔ سینٹ آف پاکستان ناموس اہل بیت و صحابہؓبل کو فوری طور پر منظور کرے۔ ملک سے گستاخانہ کلچر کے خاتمے کیلئے اس بل کا قانون بننا اور اس کا نافذ کیا جانا ناگزیر ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک میں توہین کے واقعات کھلی دہشت گردی ہے۔ مسلم اُمہ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔ پاکستان میں خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام کاروائیاں حرام ہیں۔ ہم پاکستان کے اہل سنت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواجِ پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ چنانچہ فیڈرل شریعت کورٹ ٍکے فیصلے کی روشنی میں ملک کے مالیاتی اور بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق ڈھالا جائے۔ بار بار انتخابات کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والوں کی ناکامی بالکل واضح ہو چکی ہے۔ اب پاکستان کو صرف ایسی قیادت ہی منجھدار سے نکال سکتی ہے جو نظام مصطفی نافذ کر سکتی ہو۔ مہنگائی کے خاتمہ کیلئے سرکاری مراعات یافتہ طبقہ سے تمام سرکاری مراعات واپس لی جائیں۔ 25 سال سے شامل اقتدار جماعتوں کے اثاثوں سے حسبِ اقتدار حصہ لے کر قومی خزانے میں ڈالا جائے اور مہنگائی کی شرح کم کر کے عام انسان کو فائدہ پہنچایا جائے۔ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ عالمی اداروں سے آفت زدہ لوگوں کی فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ قادیانیوں کو کلیدی اسامیوں سے نکالا جائے نیز تحفظ اسلام کیلئے عالم انسانیت میں عقیدہ¿ ختم نبوت کے ساتھ ساتھ عقیدہ¿ ختم معصومیت کو بھی اجاگر کیا جائے۔ حضرت خواجہ افتخار الحسن سواگی نے کہا: تمام نظریاتی اہل سنت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔ مفتی اعظم بلوچستان حضرت مولانا حبیب احمد نقشبندی نے کہا کہ اس وقت کے قائد اہل سنت ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ہیں جنہوں نے اہل سنت کے عقائد کی حفاظت کی ہے۔ علامہ غفران محمود سیالوی صاحب نے کہا: آج اہل سنت نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر حق کا پرچم بلند کر دیا ہے۔ علامہ ثمر عباس قادری نے کہا کہ مسلک کے غداروں کا آج یومِ حساب ہے۔ قاری محمد زوار بہادر صاحب نے کہا: اہل سنت کی تعلیمات روزِ روشن کی طرح واضح ہو چکی ہے۔ مفتی محمد تنویر احمد کوٹلوی نے کہا: ہم کسی کو عقائد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کانفرنس میں پیر سید تبسم شاہ بخاری، پیر سید عامر سلطان شاہ، پیر سید ظفر شاہ بنوری، پیر سید عارف شاہ، پیر سید فضل قدیر شاہ، صاحبزادہ امین اللہ نبیل سیالوی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، قاری محمد فرمان علی حیدری، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مفتی محمد ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد طاہر نواز طحاوی، مفتی محمد صمصام مجددی، مفتی محمد زاہد نعمانی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، مفتی یعقوب رضوی، علامہ مختار علی حیدری، شیخ الحدیث مفتی محمد عمر حیات باروی، غازی احمد شیر نیازی و دیگر نے شرکت کی۔