پولیس ملازمین کی سزا کے خاتمے کیلئے محکمانہ سرٹیفکیٹس کے وٹیج سسٹم بحال

لاہور(کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی سہولت اور مورال میں اضافے کیلئے اہم اقدام آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی سزا کے خاتمے کیلئے محکمانہ سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کو بحال کردیا۔ دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی پر ملنے والے ایک سی سی ون سرٹیفکیٹ سے دو میجر سزائیں خارج ہوجائیں گی۔ 2سی سی ٹو سرٹیفیکیٹ سے ایک میجر سزا جبکہ سی سی تھری سرٹیفیکیٹ سے ایک مائنر سزا خارج ہوجائے گی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مذکورہ عمل دوبارہ شروع، دو برس سے پولیس ملازمین اس کے فوائد سے محروم تھے۔ لاہور 18 فروری - انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی سہولت اور مورال میں اضافے کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی سزاں کے خاتمے کیلئے اعلی کارکردگی کے حامل محکمانہ سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کو بحال کردیا ہے جس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے اہلکار و افسران دوران ڈیوٹی ملنے والے بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکیٹس سے اپنی محکمانہ سزاں کو خارج کروا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی پر ملنے والے ایک سی سی ون سرٹیفیکیٹ سے دو میجر سزائیں خارج ہوجائیں گی اسی طرح 2 سی سی ٹو سرٹیفیکیٹس سے ایک میجر سزا جبکہ سی سی تھری سرٹیفیکیٹ سے ایک مائنر سزا خارج ہوجائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سرٹیفیکیٹس کے وٹیج سسٹم کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سسٹم کی بحالی سے جونیئر رینک افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو بہترین کارکردگی سے ختم کیا جا سکے گا تاہم اس وٹیج سسٹم کا اطلاق سروس سے معطلی اور رینک میں تنزلی والی سزاں پر نہیں ہوسکے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مذکورہ عمل دوبارہ شروع کیا گیا جبکہ دو برس سے پولیس ملازمین اس کے فوائد سے محروم تھے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے یہ ہدایات صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز،یونٹس سربرہان سمیت تمام سینئر افسران کو بھجوا دی گئی ہیں۔