پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش کے 8دہشتگرد گرفتار

لاہو ر(کرائم رپورٹر)پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش کے 8دہشتگرد گرفتار،خودکش جیکٹ ، بارودی موادبرآمد ،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے باعث کاروائیاں تیز کر دیں، لاہور، سرگودھا ،ملتان سمیت دیگر 5اضلاع میں دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ، سکیورٹی آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،حکام نے کہا36مشتبہ افراد سے تفتیش میں ملی معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگردوں میں مسعود الرحمن ، سبحان ، ساجد ، عزیز خان ، شاہد اعجاز اور شرافت شامل ہیں،خود کش جیکٹ ،بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمدکرلی گئیں۔