اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیئے ہیں عدلیہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی،کرپشن سے زندہ رہنے کا حق زخمی ہوا ،قدیم معاشرے میں زندہ رہنے کا حق محض روٹی، کپڑا اور مکان سے پورا ہوتا ہو گا،زمانے میں زندہ رہنے کےلئے تعلیم و صحت سمیت سہولتیں لازم ہیں،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کےخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا طاقت و اختیار میں واضح فرق ہے، عدالت قانون کو غلط قرار دے کر واپس بھیج سکتی ہے لیکن ختم نہیں کرسکتی،جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیئے کرپشن کا تعلق قانون کے نفاذ، صاف شفاف حکومت و سماجی نظام سے ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے گڈگورننس ضروری ہے، گڈگورننس کامطلب ہے ملکی قوانین ہر شخص پر واضح ہونے چاہئیں،حکومت ٹھیک ہوگی تو رات کو باہر نکلتے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا، گڈ گورننس ہوگی تو کسی کو تحفظ کےلئے ہتھیار ساتھ لےکرنہیں گھومنا پڑے گا،واٹس ایپ پر میسجز سے لوگوں کے ڈیجیٹل اکاو¿نٹس سے پیسے ہتھیائے جارہے ہیں اگر سسٹم ایماندار ہوگا تو کسی کو سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوگی،آئین کے تحت زندہ رہنے کے حق کی تعمیل لازم ہے، کرپشن سے زندہ رہنے کا حق زخمی ہوا، واضح کہہ چکے عدلیہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی،2 اغواءشدہ بچیاں 6 سال بعد بازیاب ہوئیں کیونکہ کوئی نظام ہی نہیں، پولیس کو بچیوں کی بازیابی کےلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا سہارا لینا پڑا، پولیس میں صلاحیت کا فقدان اصل میں شہریوں کے زندہ رہنے کے حق کی خلاف ورزی ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا حکومت کے پاس نیب قانون میں الفاظ بدلنے کا وقت ہے تو کیسز منتقلی کا طریقہ کار بنانے کا کیوں نہیں؟،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نیب ترامیم کو 8ماہ ہوگئے لیکن باقاعدہ نفاذ یا کیسز کی منتقلی کا طریقہ کار نہیں بنایا جاسکا، نیب ترامیم نے زیرالتواءمقدمات کا دروازہ بند کردیا ،نیب کیسز عدالتوں سے واپس ہورہے ہیں اگر احتساب عدالت سے منتقل کئے گئے کیسز کو اینٹی کرپشن دائرہ اختیار سے خارج قرار دے تو کیا ہوگا؟وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا نیب قانون سے پہلے بھی 50 سال ملک میں کرپشن کے کیسز نمٹائے گئے تھے،عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدلیہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی، سپریم کورٹ



















