پاکستان کیساتھ تعلقات پر فخر ہے،امریکی سفیرڈونلڈ بلوم

لاہور(اپنے نمائندے سے)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے پاکستان کیساتھ تعلقات پر فخر ہے، 32 منصوبوں کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے شاہی قلعہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،امریکی سفیر نے مزید کہاپاکستان کیساتھ تعلقات پر فخر ہے،منصوبوں کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات ہو رہے ہیں،شاہی قلعہ میں بھی 7 سائٹس پر کام ہو رہا ہے، ایک ملین ڈالر سے 7 مقامات بحال کرینگے،انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو ثقافت وبحالی سکھائیں گے۔