کراچی: (لیڈر نیوز) جامعہ کراچی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب وین میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اساتذہ کی گاڑی کے ساتھ دوسری گاڑی ٹکرائی۔ کیمپس سکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی گاڑی میں ہوا۔ ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی۔ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دھماکہ تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا۔
جامعہ کراچی‘خودکش دھماکا، 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک



















