سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فوادچوہدری کابیان‘مونس الٰہی کا ردعمل

لاہور:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے اتحادیوں کی جیت کے بیان پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی کو ق لیگ سے کم ووٹ ملے۔ اتحادی ایک یا دو سیٹیں بھی نہیں جیت سکتے اگر ہم ان کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہ کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر وفاقی وزیر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کس نے کس کی مدد کی۔ ووٹ ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن سے نتائج چیک کریں۔