نشتر کالونی‘سیلون میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

لاہور:(لیڈر نیوز) نشتر کالونی کے علاقے دیو کلاں میں واقع سیلون میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ریاض کے سیلون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریاض کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ریاض کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔نشتر ٹاو¿ن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔