ملکی معیشت تباہ، نیا پاکستان کہاں ہے؟حمزہ شہباز

لاہور:(لیڈرنیوز)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ، نیا پاکستان کہاں ہے؟ نااہل حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، نون لیگ نے 5.8% گروتھ چھوڑی تھی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جھوٹے وعدے نہیں کیے، کام کرکے دکھائے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لے۔ ہم نے اربوں روپے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ شہباز شریف نے حکومت سے چارٹر آف اکانومی مانگا لیکن انہیں دھوکے سے بلا کر صاف پانی میں گرفتار کر لیا گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے توشہ خانہ میں اپنی جیب میں کیا رکھا؟ منصوبے کاغذوں پر نہیں ہیں، وہ آج تک جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنا سکے، اپوزیشن نے ان کو بے نقاب کرنا تھا، خدا نے ان کو بے نقاب کیا، قوم سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا،14 ممالک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ملی، 2008 میں 5 بینک اکاو¿نٹس چھپائے گئے۔