پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کی آواز ہے‘مراد علی شاہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ پورے ملک کے عوام کی آواز ہے، بلاول بھٹو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپٹ حکومت کے خلاف نکلے ہیں، وفاق صوبوں کو مسلسل محروم کر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کل لانگ مارچ شروع کیا، لانگ مارچ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے، منتخب حکومت سے نجات پورے ملک کی آواز ہے، لانگ مارچ میں ہزاروں لوگ شریک ہیں۔ بلاول بھٹو اس بے حس حکومت کو جگائیں گے۔ لانگ مارچ کے شرکاء8 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت قسمیں کھانا چھوڑ کر عوام کا سوچے۔ پی ٹی آئی رہنما سندھ میں پکنک پر گئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں یہی کہیں گے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔