حکومت میڈیاپرقدغن لگاناچاہتی ہے‘پیکاایک چیلنج کرینگے‘ گیلانی

لاہور:(لیڈرنیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹریوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پرہے،لوگوں سے ایک کروڑنوکریوں،50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیاگیا،پی ٹی آئی نے ڈالرکی قیمت کم کرنے کادعویٰ کیاتھا،ان کاہروعدہ جھوٹاثابت ہوا،عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،پیکاایکٹ حکومت کاخوف ہے،پیکاایکٹ کوچیلنج کریں گے،اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندراورباہرمنظم ہے،حکومت خوفزدہ ہوکرمیڈیاپرقدغن لگاناچاہتی ہے،یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں،پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ پریقین نہیں رکھتے،پارلیمنٹ کونظراندازنہیں کرناچاہیے،