لاہور:(لیڈرنیوز)ڈیفنس گارڈن میں گھر سے 51 کلو چرس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر اے این ایف لاہور نے ڈیفنس گارڈن میں واقع ایک گھر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 51 کلو گرام چرس برآمد کر لی، جب کہ گھر سے رخسانہ بی بی نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ لیاقت علی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیفنس گارڈن میں ایک گھر پر چھاپہ اس خفیہ اطلاع پر مارا گیا کہ گھر میں منشیات کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع تھی اور معلوم ہوا کہ یہ گھر منشیات کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ اور اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور‘ڈیفنس میں گھرسے51کلوچرس برآمد‘ خاتون گرفتار



















