لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے اور مافیا عمران خان کے کہنے پر بھتہ لے رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہباز شریف کی پیشی تھی۔ یہ تماشا اب ساڑھے تین سال سے جاری ہے۔ آشیانہ کیس میں بلایا اور گرفتار کیا اور پھر صاف پانی کیس میں تمام نامزد افراد کو بری کر دیا گیا۔ لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف سے نفرت کے لیے ہر ادارے کو استعمال کیا، وہ اداروں کو شہباز شریف کے خلاف کیس بنانے کی ہدایات دیتے رہے، سرکاری اداروں کا غلط استعمال کیا گیا، ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے ہر الزام لگایا گیا۔ شہباز شریف کے خلاف کاغذات لہرانے والا شہزاد اکبر آج کہاں گیا، جس نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنی تھی؟ مجھے ثابت کرنا تھا، اب میں اسحاق ڈار کا اعترافی بیان لے کر آیا ہوں، ایف آئی اے سے کہتا ہوں کہ ان کے ملازم نہ بنیں، دیگر وزراء کو بھی شہزاد اکبر سے سیکھنا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک پر جھوٹے اور ٹاو¿ٹ چھائے ہوئے ہیں، آج نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان کے کہنے پر مافیا پیسہ بٹور رہا ہے، پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔
عمران خان کے کہنے پر مافیا پیسہ بٹور رہا ہے‘مریم اورنگزیب



















