وزیرداخلہ کاسینئرصحافی کے قتل پر اظہارِافسوس‘ رپورٹ طلب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے ڈاکو کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں سینئر صحافی کا قتل ایک بے حس واقعہ ہے۔ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔