محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی محسن بیگ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل کی اہلیہ محسن بیگ نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل سیشن جج کو حکومت کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس پیر تک محسن بیگ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ پیش کریں۔ کسی جج کو ڈرایا یا دھمکایانہیں جا سکتا۔اس دوران محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں کی بھی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کے علاوہ کوئی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ملزم خود اس کیس کو خارج کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محسن بیگ کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی اور ایف آئی اے کے مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔