وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کاخون رنگ لائے گا‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بے گناہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گااورآزادی کی صبح طلوع ہوگی‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ آزادی کی جدوجہد کو اب دبانا ممکن نہیں۔ غاصب مودی سرکار طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتی۔ پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستان نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مظالم کو ہر فورم پر اٹھایا ہے۔ شکست بھارت کا مقدر ہے، پاکستانی عوام کا کشمیریوں سے گہرا رشتہ ہے، بھارت اقلیتوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، عالمی برادری آنکھیں کھولے، مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر رحم کرے گا، اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے جس میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔