بھارت کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ‘ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر جنگ بندی کا دعویٰ غلط ہے، بھارت کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ بھارت کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ درست نہیں۔ یہ معاہدہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہریوں کے تحفظ کی پاکستان کی خواہش پر طے پایا۔ اپنی برتری یا دوسرے کی کمزوری سے معاہدے کو تعبیردینا درست نہیں،اپنی طاقت کے حوالے سے کسی کو گمان میں نہیں رہنا چاہیے۔