لڑکیوں کوتنگ کرنیوالے برقعہ پوش 2اوباش لڑکے گرفتار

لاہور:(لیڈرنیوز) شاد باغ اکیڈمی سے گھر جاتے ہوئے لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے برقعہ پوش دواوباش لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور کے علاقے شاد باغ میں دو لڑکوں نے لڑکیوں کو جوڑوں میں چھیڑا اور فرار ہو گئے۔ شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں برقعہ پوش حبیب ڈار اور شاہ میر شامل ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔