شہزاداکبرسے ناراضگی کی وجہ نوازشریف اورپیسے واپس نہ لانا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے لیکن صفحہ ایک ہے۔ عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیراعظم اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان بھولے نہیں، ملکی فائدہ یہ ہے کہ دونوں ایک پیج پر ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کرپشن اور احتساب کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا لیکن ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عدالتیں اس کیس کے لیے مناسب طریقے سے تیار نہیں تھیں۔نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نے ہی انہیں جانے دیا جو بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بہت سی کوششوں کے باوجود اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ملازمین کے اکاو¿نٹس سے اربوں روپے نکل گئے۔ وجہ نہ صرف نواز شریف کی واپسی میں ناکامی ہے بلکہ رقم کی واپسی میں ناکامی بھی ہے۔ عمران خان میں قوت ارادی کی کمی نہیں ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں این آر او دینا غداری ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ دہشت گرد تنظیموں کے سلیپر سیلز نے ملک میں دوبارہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں جن سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ افغان طالبان کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد مذاکرات کے دروازے تقریباً بند ہو چکے ہیں۔


#Sheikh Rashid #Nawaz Sharif to return but also the failure to return the money