نور عالم نے پروموشن اینڈ ٹرانسفر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف نور عالم خان نے حکومت کی پروموشن اینڈ ٹرانسفر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔شوکاز نوٹس کے بعد بھی نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 20 کی جگہ جونیئرز کو کیوں تعینات کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے پشاور میں گریڈ 18 کے افسر جونیئرز کو گریڈ بیس کی سیٹوں پر کیوں تعینات کیا گیا ہے، براہ کرم غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔ بند کرو، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔