لاہور:(لیڈرنیوز)گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں عوامی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گورنر ہاو¿س پہنچے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، گورنر اور وزیراعلیٰ نے اپوزیشن پر واضح کر دیا۔چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ اسکور نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا لیکن حکومت رہے گی۔ اپوزیشن کو بھی قومی اور عوامی مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
#Usman Buzdar called on Governor Punjab Chaudhry Sarwar #government and Prime Minister Imran Khan are not going anywhere



















