اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ترجمانوں کااجلاس ہواجس میں بابر اعوان، فرخ حبیب نے فارن فنڈنگ کیس پربریفنگ دی‘ذرائع کے مطابق بابراعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے فنڈنگ کے ذرائع بتائے، ہم نے اپنے ڈونرزکی تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کیں،الیکشن کمیشن دیگرجماعتوں کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے،ہم نے تاریخ رقم کی اوریہ ہماری فتح ہے،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے سانحہ مری پربریفنگ دی‘وزیراعظم نے کہا کہ انکوائری کمیٹی سانحہ مری کے حقائق جلدسامنے لائے،سب چیزوں کوریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے،مری میں رہائش کی کمی دورکرنے پرزوردیاجائے،جدیدطریقے سے سارے معاملے کوہینڈل کیاجائے۔
انکوائری کمیٹی سانحہ مری کے حقائق جلدسامنے لائے‘ وزیراعظم



















