لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات‘حلقوں کے مسائل اورفلاح عامہ کے جاری منصوبوں پربات چیت کی گئی ،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست کاجواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا،پی ڈی ایم کی انتشارپھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی،اپوزیشن میں استعفے دینے اورلانگ مارچ کرنے کی ہمت نہیں،حکومت مدت پوری کریگی،سازشی عناصرروتے رہیں گے۔
پی ڈی ایم کی انتشارپھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی‘ عثمان بزدار



















