اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس نے مزیددو افراد کوموت کی نیندسلادیا جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28,945 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.297 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 445,630، سندھ میں 483,165، خیبرپختونخوا میں 181,498، بلوچستان میں 33,648 اور گلگت بلتستان میں 10,429 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 823 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک2355972 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں44198 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک1257355 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
#Pakistan #Corona in Pakistan



















