کسی قوم کونقصان پہنچانے کیلئے نظریاتی سوچ کوہدف بنایاجاتاہے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھاراجارہاہے،پاکستان میں18 کروڑ موبائل سمزموجود ہیں،پاکستان کی 22کروڑآبادی کا60فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے،نوجوان نسل ہمیشہ خواب دیکھنے اورکچھ نیاکرنے کی لگن رکھتی ہے،12کروڑ فورجی انٹرنیٹ کے کنکشن موجود ہیں،نوجوانوں میں ہمیشہ کچھ نیاکرنے کی صلاحیت ہوتی ہے،دوقومی نظریہ پاکستان بنانے کی وجہ بنا،ڈیجیٹل میڈیا اپنا آپ منواچکا ہے،کسی قوم کونقصان پہنچانے کیلئے نظریاتی سوچ کوہدف بنایاجاتاہے،وزارت اطلاعات میڈیایونیورسٹی بنانے جارہی ہے۔


#Farrukh Habib #Ministry of Information is going to create a media university