اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس‘وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دےدی‘ نیشنل سکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویڑن کی جانب سے پیش کی گئی‘قومی سلامتی پالیسی2022 سے2026 کیلئے ہے‘قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائےگا۔وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی،پالیسی پر 2014 میں کام شروع ہوا، 9سال بعدمنظوری ہوئی،پہلی بار قومی سلامتی کومعاشی صورتحال سے جوڑاگیاہے، قومی سلامتی کی پالیسی کاسب سے اہم نقطہ عام آدمی کوتحفظ فراہم کرناہے،پالیسی کے ذریعے عام آدمی کے تحفظ کویقینی بنایاجائےگا،عام آدمی کے تحفظ تک ملکی سکیورٹی کوخطرہ لاحق ہوگا،قومی سلامتی کی پالیسی بننے میں9 سال لگے،قومی سلامتی کی پالیسی نہایت جامع ہے،کابینہ کویوریا کی پیداوارپربریفنگ دی گئی،قومی سلامتی کیساتھ فوڈسکیورٹی وابستہ ہے،زراعت کے شعبے پرحکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،اچھی پیداوارسے کاشتکاروں کو1100ارب اضافی آمدن ہوئی،ٹریکٹراورزرعی آلات کی طلب میں اضافہ ہواہے،کھادکابحران پیداہوا،حکومت کے پاس یوریاکااسٹاک موجودہے،سکیورٹی ایکس چینج کمپنی کے چیئرمین کااستعفیٰ منظورکرلیاگیا،پیمرامیں محمد عاصم کوایگزیکٹو ممبرتعینات کیاگیا،اسلام آبادایف 9 پارک میں سٹیزن پارک گندھاراکلچر سینٹر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،مشیرقومی سلامتی امور معیدیوسف نے کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی کابینہ نے منظوری دی،قومی سلامتی پالیسی میں معاشی سلامتی پرسب سے زیادہ فوکس کیاگیا،قومی سلامتی پالیسی ایک چھتری کی مانندہے،ہمسایہ اوردیگرممالک کیساتھ امن ہماری خارجہ پالیسی کامحورہے،پالیسی میں آبادی،خوراک کاتحفظ،صنفی مساوات اورصحت کے امورشامل، توانائی کاتحفظ اورتعلیم بھی قومی سلامتی پالیسی کاحصہ ہیں،آج جومسودہ منظورہوااس پرتمام اداروں کااتفاق ہے۔
#federal cabinet approved the first national security policy #Cabinet meeting chaired by PM Imran Khan discusses 18-point agenda



















