سابق حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو بری طرح نوچا‘بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو بری طرح نوچا، سیاسی مخالفین کی وجہ سے پاکستان اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، پی ٹی آئی حکومت ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم جیسے ذہین لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب حقیقت میں بدل گیا۔ قائداعظم نے عوام کو اتحاد، تنظیم اور ایمان کے اصولوں کو اپنانے کی تلقین کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے قائداعظم کے اصولوں سے انحراف کیا۔ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اس مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ عمران خان قائداعظم کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔


#Chief Minister Usman Buzdar #former rulers scratched Quaid's Pakistan badly