لاہور:(لیڈرنیوز) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو مختلف مراحل میں تقسیم کیا ہے۔پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر اور راولپنڈی کے اضلاع میں 3 سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ راجن پور، لیہ۔ رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
#Pakistan #Holidays will be held in 24 districts of Punjab including Lahore from December 23 to January 6



















