پشاور:(لیڈرنیوز)شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی خراب نہیں رہی۔ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف پی ٹی آئی کے امیدوار سے تھا۔ عوام کو مہنگائی کی شکایات بھی تھیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر خوش ہوں۔ الیکشن کے دوران 5 لوگوں کی جانیں گئیں، مجھ پر حملہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔
#PTI's performance in local body elections has not been bad #Shibli Faraz



















