منی لانڈرنگ‘شہباز‘حمزہ سمیت دیگرملزمان کیخلاف چالان جمع

لاہور:(لیڈر´نیوز)ایف آئی اے نے شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بینکنگ کرائمز کورٹ میں چالان جمع کرا دیا ہے جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کا چالان سات جلدوں پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے۔شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے۔ چالان میں شہباز شریف خاندان کے گمنام افراد اور سہولت کاروں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سلمان شہباز سمیت تین ملزمان نامزد ہیں۔


#FIA ​​has filed a money laundering challan #Shahbaz Sharif, his son Hamza Shahbaz