کراچی:(لیڈرنیوز)اختر کالونی میں رشتہ دار نے شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔لیڈر نیوز کے مطابق محمود آباد اختر کالونی کی رہائشی 29 سالہ مریم ثناءکو اس کے ہی کزن شہزاد نے شادی سے انکار پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ کے دو بچے ہیں جبکہ اس کی ایک ماہ قبل طلاق ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مریم ثنا سے شادی ملزم شہزاد کرنا چاہتا تھا۔ ثنا کے گھر شہزاد اپنے والد ین کے ساتھ آیا اور شادی سے انکار پر دوبچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریم ثناء40 فیصد ایسڈ ریفلکس سے متاثر ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ محمود آباد میں درج کیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
#Karachi: In Akhtar Colony, a relative threw acid on a woman for refusing to marry



















