اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس سے مزید5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28668 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعدادپاکستان میں 1.282 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں اب تک 217,17,637 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35,332 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 12,38,980 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,026 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا‘5افرادجاں بحق‘315 نئے کیسز رپورٹ



















