لاہور: (لیڈر نیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ لاہور میں سموگ کا راج، ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 تک پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔سب سے زیادہ 680 AQI لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 462 اور ڈیوس روڈ میں 562 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447 اے کیو آئیز، ٹاو¿ن شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاو¿ن میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406 اور انارکلی بازار میں 481 ریکارڈ کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
#Pakistan #Lahore #Smog in Lahore



















