حکومت پہلے ہی آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے‘ شیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ تاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز بل نہیں بلکہ الیکشن فراڈ بل پیش کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی آئندہ عام انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ای وی ایم پر اعتراض ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بنائی گئی مصنوعی اکثریت نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ اس وقت پریشان وفاقی دارالحکومت اپنے ہی ارکان کے بازو مروڑ رہا ہے۔ اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔


#Sherry Rehman #joint meeting was not presenting the Election Reforms Bill but the Election Fraud Bill