اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ ثاقب نثار خود کو بری کرنا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دی، نواز شریف ‘مریم کا جس معاملے میں ذکر نہیں کیا انہیں کس قانون کے تحت سزا دی؟ ملک میں لگی سرکس کے سب سے بڑےکھلاڑیوں کے نام سامنے آرہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا تحریر کردہ حلف نامہ سامنے آیا۔ آج ملک کے سابق چیف جسٹس پر الزام لگاہے۔آج عدلیہ کا امتحان ہے۔
#Pakistan #Shahid Khaqan Abbasi #supreme Court should investigate the allegations of former Chief Justice Gilgit-Baltistan #Saqib Nisar wants to acquit himself



















